گھوٹکی کے ممتاز شاہ محلے میں معروف ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش ان کے گھر سے پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت زہریلی چیز کھانے کے باعث ہوئی، تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حتمی وجوہات سامنے آئیں گی۔
پولیس کے مطابق سمیرا راجپوت نے تین سال قبل علی رضا سے طلاق لے رکھی تھی۔ مقتولہ کی بیٹی نے بیان دیا کہ علی رضا اور اس کا ساتھی عمران سمیرا سے شادی کے خواہش مند تھے اور اسی تنازعے کی وجہ سے کئی بار جھگڑے بھی ہوئے۔
پولیس نے دونوں ملزمان علی رضا اور عمران کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کیس کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔
ایک پرانی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں سمیرا نے اپنے سابق شوہر کو موت کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا تھا، جس سے کیس مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔
پولیس نے مقتولہ کے گھر سے شواہد بھی حاصل کر کے تحقیقات کو تیز کر دیا ہے۔




