پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف نے اہم قومی امور پر غور کے لیے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، جیسے مہنگائی، روپے کی بے قدری، اور بجٹ خسارے جیسے اہم معاملات پر وزارتِ خزانہ کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم معاشی پالیسیوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال، عوامی تحفظات اور اداروں کے درمیان تعلقات پر بھی گفتگو متوقع ہے۔ حالیہ سیاسی گرما گرمی، اپوزیشن کے مطالبات، اور آئندہ انتخابی ماحول بھی زیرِ بحث آ سکتا ہے۔

اجلاس کا ایک اور اہم ایجنڈا افغانستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے طے پانے والا سیز فائر معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے بعد کی صورتحال، عمل درآمد اور سیکیورٹی امور پر وزیرداخلہ اور وزیردفاع کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button