پاکستان
Trending

پاکستان میں گیس اور پیٹرول کا بحران ختم، ایل پی جی کے 4 جہاز پورٹ پر لنگر انداز

 

کراچی : پاکستان میں توانائی کی قلت کا خدشہ دم توڑ گیا! حکومت کے ہنگامی اقدامات کے نتیجے میں پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے بھی 4 بڑے بحری جہاز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس اہم پیش رفت کے بعد ملک میں گیس کا ذخیرہ ایک ماہ کی ضرورت کے لیے کافی ہو گیا ہے۔
ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سٹاک کی صورتحال: 4 جہاز پہنچ چکے ہیں اور مزید 4 جہاز راستے میں ہیں، سپلائی میں کوئی تعطل نہیں آئے گا۔ گیس کی قلت اب ماضی کا حصہ ہے، لہٰذا حکومت مہنگی گیس فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت فوجداری کارروائی کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دیا جائے اور ناجائز منافع خوری کے ذریعے عوام پر ظلم بند کیا جائے۔ انتظامیہ مارکیٹ میں قیمتوں پر کنٹرول کے لیے فوری کریک ڈاؤن شروع کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button