پاکستان
Trending

ایران، امریکہ مذاکرات کا مرکز پاکستان؟ تہران کی شرائط میں بڑی نرمی، 14 نکاتی امن ایجنڈا تیار

 

اسلام آباد/نیویارک: پاک،ایران سرحدوں پر امن کی دستک؛ امریکی اخبار ’وال سٹریٹ جرنل‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ برسوں پرانی دشمنی ختم کرنے کے لیے غیر معمولی لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے پاکستان کا انتخاب کر لیا ہے۔ ایران نے پاکستان کے ذریعے واشنگٹن کو ایک 14 نکاتی امن پلان ارسال کیا ہے جس میں کئی سخت شرائط سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایران نے تجویز دی ہے کہ اگر امریکہ راضی ہو تو آئندہ ہفتے پاکستان کی سرزمین پر دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مذاکرات کا آغاز ہو سکتا ہے۔تہران نے ناکہ بندی کے فوری خاتمے کا اپنا دیرینہ مطالبہ ترک کر دیا ہے۔ اب ایران کا موقف ہے کہ پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کے بدلے جوہری امور پر بات چیت کی جا سکتی ہے۔
نئی تجاویز کے مطابق میزائل اور جوہری پروگرام کو فی الحال بات چیت سے باہر رکھا گیا ہے، تاہم ایران نے پہلی بار اشارہ دیا ہے کہ اعتماد کی فضا قائم ہونے پر ان حساس موضوعات پر بھی گفتگو ممکن ہے۔
یہ اہم انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر کی جنگی اختیارات کی 60 روزہ مدت آج ختم ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی کانگریس کو خط لکھ کر ایران کے ساتھ مسلح تصادم ختم ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی یہ رپورٹ صدر کے اس دعوے کو تقویت دیتی ہے کہ خطہ اب جنگ سے امن کی طرف بڑھ رہا ہے۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو مذاکرات کے لیے منتخب کرنا اسلام آباد کی غیر جانبدارانہ پالیسی اور خطے میں اس کی اہمیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو پاکستان عالمی سیاست میں ایک بڑے "پیس میکر” (Peace Maker) کے طور پر سامنے آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button