پاکستان
Trending

مزارِ اقبالؒ پر ‘معرکہ حق’ کی پُرشکوہ تقریب: راحت فتح علی خان اور ممتاز ماہرینِ تعلیم کی مفکرِ پاکستان کو عقیدت

 

لاہور:لاہور کے تاریخی مزارِ اقبالؒ کے احاطے میں "معرکہ حق” کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب سجائی گئی، جس میں دانشوروں، فنکاروں اور نوجوانوں نے مل کر علامہ اقبالؒ کے خوابوں اور وطنِ عزیز کے دفاعی وقار کو یاد کیا۔ تقریب میں پاک فوج کی جرات اور حب الوطنی کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔
مزارِ اقبالؒ پر حاضری دینے والوں میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شامل تھی، جنہوں نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور مفکرِ پاکستان کے حضور سلامی پیش کی۔ نوجوانوں کے چہروں پر عزم اور آنکھوں میں نظریۂ پاکستان کی جھلک نمایاں تھی۔
عالمی شہرت یافتہ فنکار راحت فتح علی خان نے اپنی مخصوص آواز میں "لب پہ آتی ہے دعا” پیش کی تو فضا پر وجدانی کیفیت طاری ہو گئی۔ جی سی یو کے طلباء نے کلامِ اقبالؒ کے ذریعے فلسفۂ حیات کو اجاگر کیا۔ میمونہ ساجد نے "ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان” کے اشعار سے محفل میں جوش بھر دیا۔تقریب میں ملک کی صفِ اول کی جامعات کے سربراہان نے شرکت کی، جو اس بات کی علامت تھی کہ علم اور دفاع کا رشتہ لازوال ہے۔ شرکاء میں ڈاکٹر شاہد منیر (وی سی، یو ای ٹی)، ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (پرنسپل، ایف جے ایم سی)، اور ڈاکٹر ارم (کنیرڈ کالج)۔ ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ (یو ایم ٹی)، ڈاکٹر بسیرا امبرین (پنجاب یونیورسٹی) اور ڈاکٹر محمد نظام (سپیریئر یونیورسٹی) شامل تھے:

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’معرکہ حق‘‘ کی فتح علامہ اقبالؒ کے اس مومن کی عملی تصویر ہے جس کی خودی بلند اور جس کا عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ انہوں نے پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اقبالؒ کے شاہینوں کا وہ دستہ ہیں جو وطن کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ہاتھ اٹھا کر ملکی سلامتی، خوشحالی اور دشمن کے عزائم کی ناکامی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس نے حب الوطنی کے جذبات کو مزید جلا بخشی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button