لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے معاشی اور طبی مسائل حل کرنے کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ ملاقات میں ہاکی کی قسمت بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ بیروزگار ہاکی کھلاڑیوں کو فوری طور پر باوقار روزگار فراہم کیا جائے گا۔ زخمی کھلاڑیوں کے علاج کے تمام اخراجات اب پی سی بی کے ذمے ہوں گے، کھلاڑیوں کو میڈیکل بلوں کی فکر سے آزاد کر دیا گیا۔محسن نقوی نے کپتان عماد بٹ اور کھلاڑیوں کو عالمی میلے کے لیے کوالیفائی کرنے پر سراہا اور کہا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔ ہاکی کھلاڑیوں کو کرکٹ ٹیم کی طرز پر عالمی معیار کی فٹنس اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ملاقات میں یہ اہم فیصلہ بھی ہوا کہ ہاکی کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر زندہ کرنے کے لیے اسکولوں کی سطح سے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا تاکہ پاکستان دوبارہ ہاکی کی دنیا پر راج کر سکے۔
0 22 1 minute read




