بین الاقوامی
Trending

امریکہ میں فائرنگ کا واقعہ، نیشنل گارڈ کی زخمی خاتون اہلکار چل بسی،تحقیقات کا دائرہ وسیع

 

امریکا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار زخموں کے باعث چل بسیں۔ واقعہ ایک افغان نژاد شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں پیش آیا تھا، جب کہ زخمی ہونے والا دوسرا نیشنل گارڈ اہلکار اب بھی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے افراد اکثر مشکلات اور سکیورٹی خدشات کا باعث بنتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف موثر اقدامات ضروری ہیں۔

اسی دوران واقعے کی تحقیقات مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے، جب کہ گرفتار حملہ آور کے رشتہ داروں اور قریبی افراد سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش مزید آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button