بین الاقوامی
Trending

امریکی پینٹاگون میں بڑی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری: آرمی چیف کے بعد وزیرِ بحریہ کی بھی چھٹی

 

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کا عمل تیز ہو گیا ہے، جہاں آرمی چیف کی حالیہ تبدیلی کے بعد اب وزیرِ بحریہ جان سی فیلن کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق جان سی فیلن سے فوری طور پر استعفیٰ طلب کیا گیا، تاہم پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس اچانک برطرفی کی وجوہات کو تاحال صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ دفاعی ماہرین اسے نئی انتظامیہ کی جانب سے عسکری قیادت کو اپنے وژن کے مطابق ڈھالنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔
جان سی فیلن کی برطرفی کے فوراً بعد نئے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو قائم مقام وزیرِ بحریہ مقرر کر دیا گیا ہے۔یہ حالیہ ہفتوں میں امریکی عسکری قیادت میں دوسری بڑی تبدیلی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دفاعی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تطہیر کا عمل جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button