پاکستان
Trending

سیکیورٹی الرٹ: پنجاب میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں ایک ماہ کی توسیع، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا حکم

 

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرتے ہوئے دفعہ 144 کے تحت ڈرون اڑانے پر عائد پابندی کی مدت میں 30 دن کا اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق یہ پابندی اب 25 مئی تک موثر رہے گی۔
صوبے کے کسی بھی شہر میں کھلی فضا، سڑکوں، پارکوں یا عوامی اجتماعات میں ڈرون کیمرے اڑانے پر مکمل پابندی ہوگی۔صرف شادی ہالز اور مارکیز کے اندر ہی محدود پیمانے پر چھوٹے ڈرونز کے استعمال کی اجازت ہوگی، تاکہ نجی تقریبات کی کوریج متاثر نہ ہو۔
حکومتی اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈرون اڑانے کی یہ پابندی حساس مقامات کی حفاظت کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کھلے مقامات پر ڈرون اڑانے والوں کے آلات ضبط کر لیے جائیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 25 مئی تک کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچنے کے لیے ان احکامات پر عمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button