ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا نیا فیچر: کمپنی کی جانب سے یوزر نیم کی متعارفی کا اعلان

کیلیفورنیا: واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے ذریعے فون نمبروں کو شیئر کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ نیا فیچر یوزر نیم متعارف کرانے کا ہے، جس کا صارفین کئی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر 2026 میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس فیچر کے تحت، صارفین کو اپنے فون نمبر کی جگہ یوزر نیم دکھانے کا اختیار دیا جائے گا، یا وہ چاہیں تو فون نمبر کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ یہ فیچر ابتدا میں واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرایا جائے گا، اور ان کاروباری اکاؤنٹس کو اپنے سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یوزر نیم فیچر کئی فوائد فراہم کرے گا، جن میں پرائیویسی کی بہتری اور صارفین کی سیکیورٹی میں اضافہ شامل ہے۔ کمپنی نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس فیچر کا مقصد بزنس اکاؤنٹس کے لیے بہتر خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ورک فلو کو یوزر نیم سسٹم کے مطابق ایڈجسٹ کر سکیں۔

یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے، اور جون 2026 کے بعد یہ باضابطہ طور پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس کے بعد، واٹس ایپ پر یوزر نیم کا استعمال بڑھ جائے گا، اور صارفین کے لیے فون نمبروں کا شیئر کرنا غیر ضروری ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button