پاکستان
Trending

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت،جہلم میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا

 

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جہلم میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیر صحت جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی نے جادہ کے مقام سے بس میں سوار ہو کر پورے روٹ کا وزٹ کیا، اور بس مرکزی جلسہ گاہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ پہنچی۔ روٹ کے دوران شہریوں نے الیکٹرک بس کا پرتپاک استقبال کیا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ اب تک 22 بس اسٹینڈ مکمل اور 20 سے زائد زیر تعمیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button