پاکستان
Trending

عالمی محاذ پر بھارت کو ہزیمت: بیجنگ، انقرہ اور ریاض پاکستان کے حق میں ڈٹ گئے

 

اسلام آباد: بھارت کی بلا اشتعال جارحیت اور جنگی جنون کے خلاف پاکستان کے دوست ممالک نے سفارتی میدان میں "آہنی دیوار” کا روپ دھار لیا ہے۔ چین، ترکیہ، سعودی عرب اور آذربائیجان نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے اسے حق اور سچائی کی فتح قرار دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کے مؤثر سفارتی مشن نے دشمن کے عزائم کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے۔ دوست ممالک نے نہ صرف بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کیا بلکہ یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
چین اور ترکیہ دونوں ممالک نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ان کے لیے اولین ترجیح ہے۔ آذربائیجان اور سعودیہنے برادرانہ تعلقات کی لاج رکھتے ہوئے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کا یہ غیر متزلزل تعاون ثابت کرتا ہے کہ پاکستان کا بیانیہ حقیقت پر مبنی ہے، جبکہ بھارت کا جنگی جنون اسے عالمی برادری میں تنہائی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button