وزیرِاعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، جہاں ان کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور اراکین پارلیمنٹ نے کیا۔ وزیرِاعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور احسن اقبال بھی موجود ہیں۔
دورے کے دوران وہ بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے اور اپنی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِاعظم دانش سکول کا افتتاح بھی کریں گے، جس سے علاقے میں تعلیمی مواقع میں اضافہ ہوگا۔




