بین الاقوامی
Trending

ایران، امریکا مذاکرات آخری وقت میں مؤخر، جے ڈی وینس کا دورۂ سوئٹزرلینڈ بھی منسوخ

 

واشنگٹن/برن: ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں آج ہونے والے مجوزہ مذاکرات آخری وقت میں مؤخر کر دیے گئے، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورۂ سوئٹزرلینڈ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جے ڈی وینس آج ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا تکنیکی سطح کے مذاکرات جلد شروع کرنے کا منتظر ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ جیسے ہی باقی امور پر اتفاق ہو جائے گا، امریکی قیادت مذاکرات کے لیے روانگی کے لیے تیار ہوگی۔ حکام کے مطابق سفارتی رابطے جاری ہیں اور بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ادھر سوئس وزارت خارجہ نے بھی مذاکرات کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج طے شدہ پروگرام کے مطابق برجنسٹاک میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات نہیں ہوں گے۔

سفارتی مبصرین کے مطابق مذاکرات کا مؤخر ہونا دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کے خاتمے کی علامت نہیں، بلکہ بعض تکنیکی اور انتظامی امور طے نہ پانے کے باعث یہ پیش رفت عارضی طور پر رکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button