بین الاقوامی
Trending

امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت ابتدائی دستاویز، تفصیلات بعد میں طے ہوں گی:جے ڈی وینس

 

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت محض ڈیڑھ صفحات پر مشتمل ایک ابتدائی اور عمومی نوعیت کی دستاویز ہے۔

ایک بیان میں جے ڈی وینس نے کہا کہ موجودہ یادداشت میں صرف بنیادی نکات اور مذاکراتی فریم ورک شامل کیا گیا ہے، جبکہ معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ ہونے والے مذاکرات کے دوران طے کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ متعدد اہم امور پر تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت درکار ہے، جس کے لیے دونوں فریقوں کے ماہرین الگ سے مذاکرات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دستاویز کو حتمی معاہدہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ یہ مستقبل میں پیش رفت کے لیے ایک ابتدائی قدم ہے۔

امریکی نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مذاکرات میں باقی ماندہ نکات پر اتفاق رائے پیدا کر کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button