پاکستان
Trending

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی: آج ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری

 

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔

اسلام آباد میں موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور شیخوپورہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کی توقع ہے۔ قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش متوقع ہے۔

سندھ کے دادو، بینظیرآباد، قمبر شہزاد کوٹ، نوشہرو فیروز اور جام شورو میں بارش کی توقع ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور موہنجوداڑو میں دھند رہنے کا امکان ہے۔

شمالی علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، وزیرستان اور بنوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی برفباری اور بارش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button