اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج کی موسم کی پیشگوئی میں کہا ہے کہ پاکستان کے بیشتر علاقے خشک موسم کا شکار رہیں گے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ کی موجودگی اور صبح و رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔ اسلام آباد سمیت دیگر میدانی علاقے خشک اور سرد رہیں گے، جبکہ مری اور گلیات میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر اسموگ اور دھند سے متاثرہ علاقوں میں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند اور اسموگ نے موسم کو متاثر کیا.




