لاہور :پی ایس ایل 11 کے فائنل کا بخار عروج پر پہنچ گیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین نے فائنل سے قبل ٹرافی کے ہمراہ لاہور کی شاہراہوں پر رنگا رنگ فوٹو شوٹ کروایا۔ دونوں کپتانوں نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر یادگار تصاویر بنوائیں اور اس دوران علامتی طور پر بسوں کی ریس بھی لگائی، جس نے فائنل سے قبل ماحول کو مزید سحر انگیز بنا دیا۔
اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ "میرا ہدف ٹرافی جیتنا ہے، جس کے لیے پوری ٹیم پرعزم ہے۔” دوسری جانب مارنس لبوشین نے کہا کہ "مشکل مقابلوں کے بعد فائنل تک رسائی حاصل کی، اب چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اتریں گے۔




