پاکستان
Trending

کراچی بندرگاہ پر آپریشنل سرگرمیاں تیز؛ پٹرولیم مصنوعات سے لدے تین بڑے بحری جہازوں کی برتھنگ کا فیصلہ

 

کراچی: کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ہنگامی بنیادوں پر فراہمی کے لیے جامع لاجسٹک پلان ترتیب دے دیا ہے۔ بندرگاہ پر خام تیل اور موٹر گیسولین کی بھاری مقدار لے کر پہنچنے والے تین بڑے جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر برتھ (لنگر انداز ہونے کی جگہ) دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایم ٹی شالیمار، یہ بڑا بحری جہاز 73,000 میٹرک ٹن خام تیل کی ترسیل کرے گا، جسے پائپ لائنز کے ذریعے فوری طور پر ریفائنریز منتقل کیا جائے گا۔ ایم ٹی لیان گوئی ہو، پٹرول کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اس جہاز سے 55,000 میٹرک ٹن موٹر گیسولین آف لوڈ کی جائے گی۔ ایم ٹی خیرپور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ضروریات کے لیے اس ٹینکر سے 45,000 میٹرک ٹن تیل نکالنے کے انتظامات مکمل ہیں۔بندرگاہ حکام کے مطابق، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید آئل ٹینکرز کی آمد کے پیشِ نظر برتھنگ شیڈول کو ریگولیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ سپلائی چین میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ تمام ٹینکرز کی حفاظت اور تیل کی فوری نکاسی کے لیے اضافی عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button