لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں درج مقدمے کی سماعت لاہور کی سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج ساجدہ احمد کی عدالت میں ہوئی، جسے 2 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران سعد الرحمان کے وکیل عثمان مشتاق نے عدالت میں دلائل دیے جبکہ نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت کو بتایا کہ وہ کیس سے متعلق تمام دستاویزات اور ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید وقت چاہتی ہے۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔
این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے کی تفتیش کر رہی ہے۔




