اسلام آباد : بھارت نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگی اطلاع پاکستان کو دی ہے، جس کے باعث پنجاب کے نو اضلاع میں ہنگامی طور پر ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت کو آگاہ کیا ہے کہ ستلج کے ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے علاقے شدید سیلاب کی زد میں آ سکتے ہیں۔ وزارت نے فوری طور پر متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کر دی ہے۔
پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکتن، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ ممکنہ سیلابی صورتحال کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔




