اسلام آباد / لاہور: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں دریائے ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، جس سے متعدد دیہات زیرِ آب آ گئے، حفاظتی بند ٹوٹ گئے اور ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئیں۔
پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں سیلاب سے 406 افراد جاں بحق جبکہ سینکڑوں مکانات، اسکولز اور انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے۔ بجلی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا، ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔




