پاکستان
Trending

پاک ،ترک تعلقات کے فروغ کے لیے وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ پہنچ گئے

 

استنبول: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچ گئے۔ اتاترک ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ترکیہ کے وزیر تجارت پروفیسر ڈاکٹر عمر بولات، پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید اور ترک وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے کیا۔

وزیراعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی ترک قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان موجود قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button