پاکستان
Trending

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا قہر: 43 جانیں نگل گیا، درجنوں خاندان متاثر

 

پشاور: خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو چکے ہیں۔

حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں 8 معصوم بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی باجوڑ اور بٹگرام میں دیکھی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 30 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 5 مکمل طور پر تباہ ہو گئے، جب کہ 25 کو جزوی نقصان پہنچا۔ کئی خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، جنہیں ریسکیو ٹیموں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ہنگامی صورتحال میں فوری متعلقہ اداروں سے رابطہ کی ہدایت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button