بین الاقوامی

ہنگری کے ادیب لاسلو کراسناہورکائی 2025 کے ادب نوبل انعام کے لیے نامزد

سٹاک ہوم :  سویڈش اکیڈمی نے سال 2025 کا ادب کا نوبل انعام ہنگری کے مشہور ادیب لاسلو کراسناہورکائی کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہیں 1.2 ملین ڈالر کی مالی امداد بھی دی جائے گی۔

سویڈش اکیڈمی کے مستقل سیکرٹری اور ادبی ماہر ماٹس مالم نے کہا کہ کراسناہورکائی کو یہ انعام ان کی ایسی تخلیقات پر دیا جا رہا ہے جو دہشت زدہ اور خوفناک ماحول میں فن کے ذریعے انسانی جذبات اور بصیرت کی طاقت کو واضح کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق، کراسناہورکائی کے ناول فلسفیانہ گہرائی کے حامل ہیں، جن میں مزاح اور حیرت کے عناصر بھی شامل ہیں۔ ان کے منفرد جملے قاری کو اپنی گرفت میں لے لیتے ہیں اور گہرے جذبات و خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

لاسلو کراسناہورکائی کے کئی ناولز، بشمول مشہور ناول Satantango، ہنگری کے نامور فلم ڈائریکٹر بیلا ٹار نے فلمائے ہیں۔ اس ناول کی فلمی ایڈاپٹیشن دنیا کی طویل ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے، جس کی مدت 450 منٹ ہے۔

71 سالہ کراسناہورکائی پہلے بھی کئی بین الاقوامی ادبی اعزازات حاصل کر چکے ہیں، جن میں 2015 کا مین بُکر انٹرنیشنل پرائز شامل ہے۔

ادب کا نوبل انعام اب تک 121 ادیبوں اور ادیباؤں کو دیا جا چکا ہے، اور یہ انعام ہر سال 10 دسمبر کو سویڈن کے شہر سٹاک ہوم اور ناروے کے اوسلو میں الفریڈ نوبل کی یاد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button