کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پی سی بی لائیو‘ متعارف کروا دیا

لاہور :  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا پہلا لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم ’پی سی بی لائیو‘ متعارف کروا دیا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو براہِ راست میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ’پی سی بی لائیو‘ بورڈ کی پہلی او ٹی ٹی (OTT) سروس ہے، جو پہلے مرحلے میں برطانیہ میں کرکٹ فینز کے لیے دستیاب ہوگی۔ شائقین اس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹس live.pcb.com.pk پر رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ یہ سروس جلد ہی دنیا کے دیگر ممالک میں بھی متعارف کروائی جائے گی۔ اس پلیٹ فارم پر سب سے پہلی لائیو سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جائے گی۔

مزید برآں، اکتوبر کے آخری ہفتے میں ’پی سی بی لائیو‘ کی موبائل ایپ بھی لانچ کی جائے گی، جس کے بعد صارفین موبائل فون اور دیگر اسمارٹ ڈیوائسز پر میچز دیکھ سکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق اس پلیٹ فارم پر پاکستانی ٹیم کے تمام بین الاقوامی میچز (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20) کے علاوہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور منتخب ڈومیسٹک مقابلے بھی براہِ راست دکھائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، صارفین کو پی سی بی کے آرکائیو مواد، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلمیں اور تازہ ترین خبریں بھی دستیاب ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button