کراچی : کراچی میں جرائم کی نگرانی کے لیے نصب سیف سٹی پروجیکٹ کے قیمتی آلات بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب چوروں کے ہاتھ لگ گئے۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق چوری شدہ ڈسٹری بیوشن بکس کی مالیت لاکھوں روپے ہے اور واقعے کے بعد متاثرہ کیمرے بند ہو گئے۔ مزید نقصان سے بچانے کے لیے انہیں کھمبوں سے اتار کر محفوظ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کی حفاظت کے لیے پہلے ہی پولیس کو ہدایات دی گئی تھیں، تاہم اس چوری سے شہر کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم پر اثر پڑ سکتا ہے۔ پولیس کو تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مضبوط بنانے کی ہدایت دی گئی ہے




