بین الاقوامی

آپریشن سپائیڈر ویب: یوکرین نے لکڑی کے ڈبے اور 117 ڈرونز سے روسی جنگی طیارے نشانہ بنائے

یوکرین نے روس کے متعدد فضائی اڈوں پر 40 سے زائد روسی بمبار طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کے دورانیے میں حالیہ حملے سب سے خطرناک اور شدید قرار دیے جا رہے ہیں۔

یوکرین کی خفیہ ایجنسی ایس بی یو کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اس کارروائی کو سپائڈر ویب (مکڑی کا جالہ) کا نام دیا گیا تھا اور اس کی نگرانی خود صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کی ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے ڈیڑھ سال کی منصوبہ بندی کے بعد کیے گئے ہیں۔

اس حملے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون حملوں کے بعد آگ کے شعلوں نے جنگی طیاروں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

ان ڈرونز کو لکڑی کے موبائل کیبنز میں چھپایا گیا تھا جن کی چھتیں آٹومیٹک ہوتی ہیں اور انھیں فاصلے سے کھولا جا سکتا ہے۔ یہ کیبنز ٹرکوں پر رکھے گئے تھے جو فضائی اڈوں کے قریب پہنچا دیے گئے اور پھر مناسب وقت پر حملہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button