پاکستان

لاہور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک نظام درہم برہم

 

لاہور: شہر میں وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جبکہ کئی اہم شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

جیل روڈ، کلمہ چوک، انار کلی، بھاٹی گیٹ، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، اچھرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو دفتر اور دیگر مقامات تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے، جس کے دوران مزید نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ لاہور کے ساتھ ساتھ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ریسکیو اور میونسپل اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button