اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے، جنہوں نے تعداد میں کم ہونے کے باوجود دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
صدر اور وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں اور خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔




