پاکستان
Trending

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا فیصلہ مشاورتی عمل کے بعد ہوگا، قمر زمان کائرہ

 

اسلام آباد :پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں تمام ممبران نے چیئرمین کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ حتمی فیصلہ اگلی مشاورت کے بعد کیا جائے گا اور ابھی کسی فیصلے کو اپنانے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہونے والی فائنل میٹنگ کے بعد میڈیا کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

رہنما نے یہ بھی بتایا کہ ن لیگ نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ میڈیا کے ذریعے سنا، مگر پارٹی کو آفیشلی اطلاع نہیں دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button