بین الاقوامی
Trending

بھارتی ریاست کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب: ‘را’ کی عالمی سطح پر تخریب کاری کے ٹھوس شواہد سامنے آ گئے

 

اسلام آباد: بھارتی خفیہ ایجنسی "را” (RAW) کی جانب سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں دہشت گردی کی پشت پناہی اور "فتنہ الہندوستان” جیسے گروہوں کی فنڈنگ کے ناقابلِ تردید ثبوتوں نے عالمی برادری کو چونکا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق، بھارت اب محض الزامات کی زد میں نہیں بلکہ اس کے ریاستی عہدیداروں کے اعترافات ریکارڈ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی تحویل میں موجود بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو نے خود اعتراف کیا کہ وہ "را” کے ایجنڈے پر پاکستان میں نیٹ ورک چلا رہا تھا۔
بھارتی مشیرِ قومی سلامتی اجیت دوول کی جانب سے بلوچستان کو توڑنے اور پاکستان میں مداخلت کی کھلے عام دھمکیاں بھارتی ڈاکٹرائن کا حصہ بن چکی ہیں۔
حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر ایسے کئی شواہد سامنے آئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر مغربی ممالک میں بھی مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی خفیہ ایجنسی کا استعمال کر رہا ہے۔
پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے بھارت کی جانب سے "فتنہ الہندوستان” کو دی جانے والی بھاری مالی معاونت کے دستاویزی ثبوت بین الاقوامی فورمز پر پہلے ہی پیش کیے جا چکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کے لیے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button