پاکستان
Trending

سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلڈ کیمپ کا دورہ

 

ملتان:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین سے ملاقات کی اور امدادی سامان تقسیم کیا۔

مریم نواز متاثرہ بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں، ان سے بات چیت کی اور تعلیمی سوالات کیے۔ بچوں کو چاکلیٹس، بسکٹ، جوتے اور یونیفارم پیک اپنے ہاتھوں سے پہنائے اور تحفے دیے۔

خواتین کو کپڑے اور دیگر گھریلو اشیاء فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے ٹینٹ سٹی میں صفائی، خوراک، طبی امداد اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کمشنر ملتان عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو بچوں کے لیے خوراک، دودھ اور دیگر ضروریات کی فوری فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔

دورے سے قبل مریم نواز کو ہیڈ محمد والا پر سیلابی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button