پاکستان
Trending

ہنگو میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ، ایس پی اسد زبیر سمیت تین اہلکار وطن پر قربان

 

ہنگو :ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنا کر ایک اور دل خراش واقعہ کیا، جس میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے غلمینا کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں ایس پی آپریشنز اسد زبیر جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لیے روانہ ہوئے تو درابن کے مقام پر ان کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں وہ اور دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔

ڈی ایس پی خانزیب مہمند نے بتایا کہ دھماکے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ سرچ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

سرکاری سطح پر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button