پاکستان
Trending

پنجاب کے تمام اضلاع میں ‘سٹروک مینجمنٹ سنٹرز’ کا قیام: وزیراعلیٰ کا بڑا طبی ریلیف

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے فالج کے مریضوں کی زندگی بچانے کے لیے صوبے کے طبی نظام میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ضلع میں خصوصی مراکز کے قیام کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
اب ہر ڈی ایچ کیو (DHQ) ہسپتال میں نیورالوجسٹ اور بچوں کے اعصابی امراض کے ماہرین (Pediatric Neurologists) کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔
فالج کے مریضوں کے لیے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا فوری آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے ضلعی سطح کے ڈاکٹرز کسی بھی پیچیدہ کیس میں بڑے ہسپتالوں کے سینیئر کنسلٹنٹس سے فوری مشاورت حاصل کر سکیں گے۔ ہر ضلع سے منتخب ڈاکٹرز اور نرسز کو 3 ماہ کی ‘سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ’ دی جائے گی تاکہ وہ جدید ترین طریقہ علاج سے ہم آہنگ ہو سکیں۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد فالج کے حملے کے بعد کے پہلے چند گھنٹوں میں مریض کو معیاری علاج مہیا کرنا ہے۔ مقامی سطح پر ان سہولیات کی فراہمی سے بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا اور مریضوں کے لیے بروقت علاج کی راہ ہموار ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button