وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی 8 فروری کی کال کامیاب نہیں ہوگی اور عوام اسے مسترد کریں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی جمہوریت کی بات کرتے ہوئے درحقیقت جمہوریت پر حملہ آور ہے اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری وسائل کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔
اختیار ولی خان نے صوبے میں تاریخی کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ہڑپ کرنے والے کو جیل سے رہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور تحریک انصاف کے پاس اب صرف ہر چیز پر “804” لکھنے کا کام بچا ہے۔




