لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سہیل آفریدی کو "فرشی وزیراعلیٰ” کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ علیمہ خان کی حمایت کے باعث اس عہدے پر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ تبدیلی بیگم اور باجی کے ذاتی جھگڑے کا نتیجہ ہے، جس میں اسمبلی کے آئینی تقاضے نظرانداز کیے گئے۔
عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ ایک وزیراعلیٰ ابھی مستعفی یا ڈی نوٹیفائی نہیں ہوا، پھر دوسرا وزیراعلیٰ کیسے بن گیا؟
انہوں نے سہیل آفریدی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کوئی عملی منصوبہ پیش نہیں کیا اور ان کی باتیں محض دعوے بازی ہیں۔




