وزیراعظم شہباز شریف آج جاتی امرا پہنچے اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال، ملکی سکیورٹی اور دیگر اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ن لیگ کے رہنماؤں کو پاک-افغان معاہدے اور سعودی عرب کے حالیہ دورے سے بھی آگاہ کیا۔ رہنماوں نے ملکی سیاسی ماحول اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی۔




