راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سماعت میں بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق علیمہ خان کے پاس بھکر، لاہور، رائے ونڈ، میانوالی اور شیخوپورہ میں مجموعی طور پر 338 کنال اراضی موجود ہے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق علیمہ خان کے 15 بینک اکاؤنٹس پہلے ہی منجمد ہیں اور اگر وہ اشتہاری قرار پائیں تو ان کی جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کے وارنٹس بھی جاری کیے اور آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وارنٹس پر عملدرآمد کروائیں۔ سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی




