پاکستان

عالمی امن کے لیے پاکستان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے: گیلانی

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی کی وجہ سے لاکھوں مہاجرین پاکستان منتقل ہوئے لیکن عالمی برادری نے مدد کے وعدے پورے نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

گیلانی کے مطابق ان کے دور حکومت میں مالاکنڈ، سوات اور وزیرستان میں مشاورت سے آپریشنز کیے گئے جن سے امن قائم ہوا۔
"آپریشنز کے نتیجے میں 25 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، لیکن صرف 90 دنوں میں انہیں بحال کر دیا گیا” — انہوں نے کہا۔
انہوں نے اس موقع پر یاد دلایا کہ "ملالہ یوسفزئی کو امن ایوارڈ دینا اسی جذبے کا اظہار تھا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے”۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button