بین الاقوامی
Trending

کابل انتظامیہ کا دوہرا چہرہ بے نقاب: طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج میں خودکش بمباروں کے تبادلے کا انکشاف

 

کابل:افغانستان کے سابق مشیرِ قومی سلامتی احمد ضیاء سراج نے طالبان حکمرانوں اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان موجود "خفیہ اتحاد” کے چونکا دینے والے حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ افغان میڈیا ‘افغان انٹرنیشنل’ کے مطابق، یہ گٹھ جوڑ خطے کے امن کے لیے ایٹمی خطرے سے کم نہیں ہے۔
احمد ضیاء سراج کے مطابق، طالبان رجیم نے افغانستان کو فتنہ الخوارج اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں کے لیے ایک محفوظ تربیتی مرکز (Hub) بنا دیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ طالبان کی جانب سے دہشت گردوں کو نہ صرف پناہ دی جا رہی ہے بلکہ انہیں جدید ترین جنگی ساز و سامان اور اسلحہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کا سب سے سنگین پہلو "خودکش حملہ آوروں کا تبادلہ” ہے، جس کا مطلب ہے کہ طالبان اور خوارج ایک دوسرے کے آپریشنز کے لیے افرادی قوت (انسانی بم) فراہم کر رہے ہیں۔ سابق عہدیدار نے متنبہ کیا ہے کہ یہ گٹھ جوڑ محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک باقاعدہ سٹرٹیجک منصوبہ ہے جس کا ہدف پڑوسی ممالک کا امن تباہ کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button