سڈنی: سڈنی میں دہشت گرد حملے کے مرکزی ملزم ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے، جس کی تصدیق بھارتی میڈیا نے بھی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا اور اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت آسٹریلوی شہریت حاصل کی۔ اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ 27 سال کے دوران کم از کم تین مرتبہ بھارت کا سفر کر چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آسٹریلوی حکام ساجد اکرم کے ممکنہ رابطوں اور پس منظر کی جانچ کر رہے ہیں، جبکہ بھارتی حکام سے تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ حملے میں کسی ممکنہ معاون یا نیٹ ورک کا کردار تو نہیں تھا۔
آسٹریلوی حکام نے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کو بروقت روکنے کے لیے تمام سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
یہ واقعہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔




