پاکستان
Trending

دیوالیہ ہونے سے معاشی استحکام تک کا سفر: وزیراعظم نے ماضی کے خطرات اور حال کی بہتری کا موازنہ کر دیا

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ڈی پی ڈیٹا پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت پر ایک مفصل بیانیہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جون 2023 وہ وقت تھا جب پاکستان معاشی طور پر "وینٹی لیٹر” پر تھا اور ڈیفالٹ کے سائے ملک پر منڈلا رہے تھے، تاہم آج حالات یکسر بدل چکے ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ جون 2023 میں پاکستان کا دیوالیہ ہونا نوشتہ دیوار تھا، جو ملکی تاریخ کا ایک نازک ترین مرحلہ تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پی ایس ڈی پی ڈیٹا پورٹل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل صرف ایک ویب سائٹ نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف اور شفافیت کے حق میں ایک مضبوط ہتھیار ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اب ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر یا فنڈز کی خرد برد ممکن نہیں ہوگی۔ ڈیٹا پورٹل کے ذریعے ہر منصوبے کی پیشرفت کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جا سکے گا۔ عوامی فنڈز کی تقسیم اور استعمال میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔ قومی وسائل کا ضیاع روک کر معاشی استحکام کو تقویت دی جائے گی۔وزیراعظم نے اختتام پر کہا کہ معاشی بحالی کے لیے سخت محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہی واحد راستہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button