پاکستان

باجوڑ اور لوئر دیر میں موسلا دھار بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

باجوڑ : خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں کلاؤڈ برسٹ اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث شدید سیلابی ریلے نے تباہی مچادی۔ اس قدرتی آفت میں 8 افراد بہہ کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ 17 افراد لاپتہ ہیں اور 4 زخمی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے سوری پاؤ میں شدید موسلا دھار بارش کے باعث ایک مکان کی خستہ چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے 7 افراد کو نکالا، جن میں سے 2 زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو ممکنہ مزید بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button