پاکستان
Trending

پی ٹی آئی کالعدم دہشتگردوں کی حمایت کرتی ہے، خواتین پر بدکلامی اور خاموشی: عطااللہ تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں، مگر دہشتگردوں کے خلاف خاموش رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی دہشتگردوں کو شہید کہتے رہے، جس کی وجہ سے ملک عالمی تنہائی کا شکار ہوا۔ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معیشت میں استحکام پیدا کیا ہے۔

عطااللہ تارڑ نے مزید کہا کہ 2025 پاکستان کے لیے عسکری برتری اور معیشت کی بحالی کا سال تھا، اور آج دنیا پاکستان کی عزت کر رہی ہے۔ فیلڈ مارشل کی قیادت میں دشمن کو تاریخی جواب دیا گیا اور بھارت کے سات طیارے مار گرائے گئے۔ اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی اور ترسیلات زر میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ وزیراعظم کے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button