پاکستان
Trending

پاکستان نے سلامتی کونسل میں غزہ پر قرارداد منظور کرائی: اسحاق ڈار

 

اسلام آباد : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے صدر ہونے کے دوران غزہ سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس پر اب مختلف عالمی فورمز پر بھی بات ہو رہی ہے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطین پر پاکستان نے مؤثر اور واضح مؤقف اپنایا۔ جنرل اسمبلی کے صدر، امریکی وزیر خارجہ اور او آئی سی وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ کابل میں سہ فریقی اجلاس میں ٹی ٹی پی، سی پیک توسیع اور ریلوے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ برطانیہ میں کشمیری رہنماؤں، تاجروں اور پاکستانی برادری سے ملاقاتیں ہوئیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ستمبر سے مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہوں گی اور پاسپورٹ ون ونڈو آپریشن بھی برطانیہ میں فعال ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button