سماجی

یہ بہو نہیں چلے گی‘ ٹیلی فلم کا ٹریلر جاری

اداکار منیب بٹ اور سحر ہاشمی کی ٹیلی فلم ’یہ بہو نہیں چلے گی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

رومینٹک کامیڈی ٹیلی فلم ’یہ بہو نہیں چلے گی‘ میں اداکار منیب بٹ اور سحر ہاشمی مرکزی کردار نبھائیں گی۔

ٹیلی فلم میں سکینہ سموں، بابر علی اور فضیلہ قاضی ودیگر بھی شامل ہیں۔

’یہ بہو نہیں چلے گی‘ میں منیب بٹ کی والدہ اپنے بیٹے کی ڈاکٹر لڑکی سے شادی کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں اور سحر ہاشمی جانوروں کی ڈاکٹر نکل آتی ہیں۔

ادھر بابر علی جو منیب بٹ کے ماموں ہیں وہ بھی بھانجے کے ساتھ ہی اپنی شادی کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

ماموں کی شادی کا سن کر منیب بٹ کے چہرے کا رنگ اڑ جاتا ہے اور لوگوں کی باتوں کے ڈر سے ماموں کو سمجھا رہے ہیں۔

ٹیلی عید الاضحیٰ کے تیسرے روز شام 7 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button