ڈی آئی خان کے کلاچی علاقے میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران نائیک یاسر خان شہید ہوئے، جن کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔
آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
"عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔




