بین الاقوامی
Trending

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کی رسائی محدود، اپر پریس روم صرف اپائنٹمنٹ کے ذریعے

 

واشنگٹن: امریکی وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جس کے بعد اب پریس روم اور اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر پیشگی اجازت داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق "اپر پریس روم” تک رسائی صرف اپائنٹمنٹ کے بعد ممکن ہوگی، اور کسی بھی صحافی یا میڈیا ادارے کو خصوصی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ اور سیکیورٹی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی صحافیوں کی رسائی محدود کرنے کے اقدامات کیے گئے تھے، جن پر امریکی میڈیا میں سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے پریس کی آزادی اور حکومتی شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، جبکہ انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی بڑھانے کے لیے ضروری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button