فیشن
Trending

فیصل کپاڈیا کا بولی وڈ سے خاندانی تعلق کا انکشاف: ڈمپل اور ٹوئنکل کھنہ رشتے دار

 

کراچی: معروف پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ سینئر بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا ان کی بھتیجی ہیں، اور اسی مناسبت سے ٹوئنکل کھنہ بھی ان کے رشتے دار ہیں۔

فیصل کپاڈیا نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر گلوکاری شروع کر دی تھی، جس کے بعد بھارت میں موجود ان کے رشتے داروں نے انہیں بولی وڈ میں موقع دلانے کا وعدہ کیا۔ ان کے مطابق ڈمپل کپاڈیا کے والد، چنی بھائی کپاڈیا، 1984 میں کراچی آئے اور ان کی گلوکاری سن کر کہا کہ وہ انہیں بولی وڈ میں لے جائیں گے۔

بعد ازاں، فیصل کپاڈیا نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زندہ‘ میں گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ گایا اور اس کے بعد کئی دیگر گانے بھی کیے۔ انہوں نے بتایا کہ بولی وڈ میں کام کرنے سے پہلے وہ عالمی سطح پر بھی گلوکاری کر چکے تھے، اور ان کی آواز فلم ’اسپائیڈر مین‘ میں بھی شامل رہی۔

فیصل کپاڈیا نے وضاحت کی کہ چنی بھائی کپاڈیا ان کے کزن تھے، اس لیے ڈمپل کپاڈیا ان کی بھتیجی اور ٹوئنکل کھنہ ان کی پوتی بنیں، جبکہ اکشے کمار ان کے داماد ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button